تازہ ترینفن فنکار

پریانکا چوپڑاکا بالی وڈ فلموں کیلئے گانے سے انکار

priyankaبالی وڈ (نمائندہ شوبز) ممبئی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ فلموں کیلئے گیت گانے سے انکار کر دیا۔کہتی ہیں دل تو بہت چاہتا ہے کہ گاوں۔ پر کیا کروں؟ کانٹریکٹ رکاوٹ ہے۔ بین الاقوامی البم مائے سٹی کے لیے کچھ عرصہ قبل گانا گانے والی پریانکا کے بارے میں اب شائقین کو امید تھی کہوہ بالی وڈ کے لیے بھی گائیں گی ، تاہم انہوں نے یہ کہہ کر مداحوں کے دلوں پر اوس ڈال دی کہ فی الحال تو ان کا میوزک لیبل کے ساتھ سمجھوتہ طے ہے۔اس لیے وہ بالی وڈ کے لیے کوئی گیت نہیں گا سکتیں۔ مگر آس بھی بندھائی ۔کہا پوری خواہش ہے، بالی وڈ کی فلموں کے لیے بھی گاوں۔ پر اس وقت تک اجازت نہیں جب تک البم ریلیز نہ ہو جائے۔کچھ ماہ بعد دوسرے گانے کی وڈیو بھی ریکارڈ کرانی ہے، ابھی توجہ ادھر رکھنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  انقلابِ مصطفٰے ﷺ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker