لاہور(نمائندہ شوبز)پاکستان کےمعروف اداکار اورشہنشاہ جذبات محمدعلی کو دنیا سے گزرے آج سات برس بیت گئے۔ان کی بھرپور آواز نے انہیں ایک بہترین براڈکاسٹر کی حیثیت سے منوایا اور فلمی دنیا تک پہنچانےمیں اہم کردار ادا کیا۔محمدعلی انیس اپریل انیس سواکتیس میں بھارت کےشہر رام پورمیں پیداہوئے۔۔انہوں نے ابتدامیں اپنےکیرئیرکا آغازریڈیو پاکستان کراچی سےکیا۔ محمدعلی نےانیس سو باسٹھ میں ”فلم چراغ جلتارہا”سےبطور ولن فلمی کیرئرکاآغازکیا۔ محمد علی کوشہرت ملنےکاآغاز انیس سو چونسٹھ میں فلم ”خاموش رہو ” سے ہوا۔ محمد علی کی بطور ہیروان کی پہلی معروف فلم ”کنیز”تھی جس میں انہوں نےبہترین اداکارکانگار ایوارڈبھی نام کیا،انیس سو چھیاسٹھ میں فلم ”آگ” کادریا”نےانہیں سپراسٹاربنادیا،جس کےبعدانہوں نےوہ عروج حاصل کیا جو بہت کم اداکاراپنی زندگی میں دیکھ سکے۔۔ محمد علی کوشہنشاہ جذبات کاخطاب بھی دیاگیااوران کی فلمیں صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی سمیت حیدر علی ایسی فلمیں ہیں جن میں ان کی اداکاری قابل تعریف ہے۔ محمدعلی کاشمار ایشیاکے پچیس بہترین اداکاروں کی فہرست میں بھی ہوتا ہے محمدعلی نے دوسوپچھتر سے زائد اردو،پنجابی، پشتو،ہندی، بنگالی فلموں میں کام کیا۔ محمد علی کوحکومت پاکستان نےتمغہ امتیاز سے نوازا اورانیس سوچوراسی میں تمغہ حسن کارکردگی کااعزاز بھی اپنےنام کیا۔۔شہنشاہ جذبات کوبھارتی کی جانب سےایوارڈ نوشاد سے بھی نوازاگیا محمد علی انیس مارچ دوہزارچھ کوگردوں کی بیماری کےباعث لاہورمیں انتقال کرگئے۔ لیکن ان کی لازوال اداکاری آج بھی عوام کےدلوں میں نقش ہیں۔
You must be logged in to post a comment.