تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:شوگر ملوں کی طرف سے گنے کی پے منٹ نہ کرنے پر کسان بورڈ ضلع قصور کا احتجاج

بھائی پھیرو(نامہ نگار) شوگر ملوں کی طرف سے گنے کی پے منٹ نہ کرنے پر کسان بورڈ ضلع قصور کا احتجاج ۔ کاشتکاروں کے لئے اگلی فصل کاشت کرنے کے لئے رقوم موجود نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر چوہدری رحمت اللہ نے گنے کے کاشتکاروں کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قصور کی ملوں نے کسانوں کے کروڑوں روپے دبارکھے ہیں ۔ کاشتکار شوگرملوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں ۔ مگر انکی کوئی بھی نہیں سنتا ہے مقامی انتظامیہ بھی با اثر مل مالکان کے ساتھ مل چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے کئی دفعہ اے سی پتوکی محمد نواز ڈوگر کو مسئلے کے حل کے لئے کہا مگر انہوں نے ہماری ایک بھی نہیں سنی ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کاشتکاروں کو انکے واجبات نہ دئیے گئے تو وہ مقامی انتطامیہ کے خلاف احتجاج کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: ایس پی پوٹھوار کی ٹیکسلا میں کھلی کچہری، سائیلن پولیس کے خلاف پھٹ پڑے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker