پاکستانتازہ ترین

شہید شجاع خانزادہ کی خالی نشست پی پی 16 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اٹک(مانیٹرنگ سیل)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سولہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ پولنگ چھ اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سولہ میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آٹھ سے نو ستمبر کو جمع کروا سکتے ہیں۔ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل دس سے گیارہ ستمبر کو مکمل کیا جائے گا۔ امیدوار کے کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں چودہ ستمبر کو دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلوں پر فیصلے سولہ ستمبر کو کیے جائیں گے۔ سترہ ستمبر کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور اسی روز حتمی فہرست بھی آویزاں کی جائے گی۔ پولنگ چھ اکتوبر کو ہوگی۔ صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پنجاب اسمبلی کی یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : غریب محنت کش کی بیٹی کو اوباش نوجوان نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker