پاکستانتازہ ترین

شجاعت حسین اور مشاہد سید کا گلگت کے واقعات پر اظہار افسوس

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے گلگت کے حالیہ واقعات پر افسوس اور تشویش کا اظہارکیا ہے اور صوبے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ و ہ امن یقینی بنانے کے لئے تعاون کی فضا پیدا کریں تا کہ مسلم وحدت کو نقصان نہ پہنچے۔ پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور گلگت بلتستان کے وزیر بشیر احمد خان سے ملاقات میں مسلم لیگی راہنمائوں نے حالیہ واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کوافسوس ناک امر قرارہے اور کہا ہے کہ بیرونی قوتیں اور شرپسند عناصر علاقے کا امن تباہ کرنے کے خواہاں ہیںان ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے تما م مکاتب فکر کے علمائ اپنا کردار ادا کریں ،بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کر کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید نے کہا کہ ان واقعات کی اعلیٰ سطح جوڈیشنل انکوائری کرائی جانی چاہیئے اور ان واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔گلگت بلتستان کے وزیر بشیر احمد خان نے مسلم لیگی راہنمائوں کو بتایا کہ خطے میں حالات سخت کشیدہ ہیں اگر وفاقی حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل نہ کئے تو معاملات بگڑیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ایک سازش کے تحت علاقے کا امن خراب کیا جا رہا ہے جس کو گلگت بلتستان کے عوام مل کر ناکام بنا دیں گے

یہ بھی پڑھیں  پشاورمیں چاند نظرآگیا،کل عید ہوگی،بشیراحمد بلور، مفتی منیب کو’چپ‘لگ گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker