پاکستانتازہ ترین

ملک ریاض کےپاس حکومتوں کے بننےاور ٹوٹنےکے راز ہیں،شجاعت حسین

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک ریاض کے پاس حکومتوں کے بننے اور ٹوٹنے کے راز ہیں جنہیں ظاہر کرنے سے کئی شرفا بے نقاب ہو جائیں گے۔لاہور میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک ریاض حسین سے دیرینہ خاندانی تعلقات ہیں،بے شمار سماجی اور انسانی خدمات میں ان کا نمایاں نام ہے، ملک ریاض حسین کے پاس حکومتوں کے بننے اور ٹوٹنے کے کئی راز موجود ہیں جس کو ظاہر کرنے سے کئی شرفاءبے نقاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2005ء زلزلہ اور 2010ءسیلاب متاثرین کےلئے اربوں روپوں کی فوری امداد، کئی رفاعی اداروں اور ان گنت بے سہارا افراد کی مستقل مدد ، بحریہ دستر خوان کے ذریعے روزانہ بے شمار افراد کو مفت کھانا اور صومالیہ کے بحری قزاقوں سے 13 کروڑ روپے تاوان ادا کرکے پاکستانیوں کو رہائی دلوانے جیسے کئی کام ملک ریاض نے سرانجام دیئے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خود ان کی ذاتی درخواست پر ملک ریاض نے بے شمار بائی پاس اور کینسر کے غریب اور مستحق مریضوں کا مفت علاج کروایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان مسلم لیگ ایک منظم اور فعال جماعت ہے، عبدالراج شاہین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker