پاکستانتازہ ترین

فیصلے میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ گیلانی وزیراعظم نہیں،چوہدری شجاعت

لاہور(نمائندہ خصوصی)  مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا ہر شخص پابند ہے لیکن فیصلے میں یہ کہیں نہیں لکھا کہ گیلانی وزیراعظم نہیں رہے۔ لاہور کے عجائب گھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو مجرم قرار دیئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جا رہی ہے۔ حتمی فیصلے کے بعد دیکھا جائے گا کہ کیا کرنا ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف خود عدالتوں پر حملے کرتے رہے ہیں ان پر توہین عدالت لگتی ہے۔ شجات حسین کا کہنا تھا کہ اپیل کا فیصلہ آنے کے بعدوزیراعظم سزا یافتہ کہلائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button