پاکستانتازہ ترین

انتخابات میں ن لیگ لاہور سے بھی ووٹ نہیں لے سکے گی،شجاعت حسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ ﴿ق﴾ نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ لاہور سے بھی ووٹ نہیں لے سکے گی،، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں سمیت فوج اور عدلیہ کا احتساب ہونا چاہئے۔اسلام آباد میں رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ﴿ق﴾ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ احتساب بل کے ذریعے فوجی افسروں کو اداروں کا سربراہ بننے سے روکنا ،، فوج اور ادروں کو لڑانے کے مترادف ہے ،، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا کوئی بھی لیڈر نہیں جو یہ دعوی کر سکے کہ وہ خیبر سے کراچی تک مقبول ہے،، کامل علی آغا نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں تینتالیس یونیورسٹیوں اور چھ اسپتالوں کے منصوبے اس لئے رکوائے کیونکہ ان پر پرویز الہی کی تحتی لگی ہوئی تھی ،، دوسروں کا مینڈیٹ چرانا شریف برادران کا وطیرہ پے ،، شہباز شریف پنجاب میں جعلی سروے کرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ٹیکس کلچر کا فروغ وطن عزیز کی ترقی کا ضامن ہے . شیخ ریاض انور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker