پاکستانتازہ ترین

نگراں وزیراعظم کے بارے بات ہوئی تو مشورہ دوں گا، چوہدری شجاعت

shujatکراچی (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے بارے میں بات ہوئی تو مشورہ دوں گا، طاہرالقادری کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں ظلم کے خلاف ہے اور ظلم کا خاتمہ بھی کرے گا ہم ان کے ساتھ ہیں،اگر الطاف حسین پاکستان آئیں تو خوش آمدید کہیں گے۔وہ جمعرات کو کراچی آمد کے موقع پر ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابات ضرور اور وقت پر ہونے چاہئیں۔انھوں نے کہا کہ کراچی آمد کا مقصد صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرنا ہے امید ہے ملاقات کے اچھے نتائج آئیں گے، صدر جو مشورہ مانگیں گے وہ دیں گے، اگر نگراں وزیراعظم کے نام کے بارے میں بات ہوئی توصلاح مشورے سے ہوگی۔الطاف حسین کے سیاسی ڈرون حملے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ اگر الطاف حسین ملک آئیں گے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ڈاکٹر طاہر لقادری کے لانگ مارچ کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں اور نہ ہی یہ لانگ مارچ نواز شریف کی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ ظلم کے خلاف ہے ظلم کے خلاف جو بھی آواز اٹھائے گا ہم اس کے ساتھ ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  11سالہ بچی کراچی سے اغواء ہوکرجتوئی پہنچ گئی ،مسلسل زیادتی کانشانہ بنتی رہی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker