پاکستانتازہ ترین

چوہدری شجاعت کا نگران وزیراعظم کےتقرر کیلئے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت سےانکار

shujat hussainاسلام آباد(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے نگران وزیراعظم کے تقرر کیلئے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی کی صدارت سے انکار کردیا ، ان کے انکار کے باعث اجلاس کی صدارت ن لیگ کے سردار یعقوب ناصر نے ہی کی۔ جمعہ کے روز پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا پہلا سیشن شروع ہوا تو اراکین نے متفقہ طور پر چوہدری شجاعت کو آخری دن کیلئے کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا تاہم چوہدری شجاعت نے کمیٹی اجلاس کی صدارت کرنے سے معذرت کرلی اراکین کے اصرار کے باوجود چوہدری شجاعت نہ مانے تو ن لیگ کے سردار یعقوب ناصر نے اجلاس کی صدارت کی جنہیں ایک رو زقبل (جمعرات) کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  نگراں وزیراعظم کے بارے بات ہوئی تو مشورہ دوں گا، چوہدری شجاعت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker