پاکستانتازہ ترین

نوازشریف سے تعلقات ہمیشہ کیلئے ختم،چوہدری شجاعت

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی حکومتی اتحادی جماعت قائداعظم مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں محمد نوازشریف سے تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم ہوچکے ہیں، پیپلزپارٹی سے اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستانی پنجاب کے تاریخی شہر سیالکوٹ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 14 سال نوازشریف کے ساتھ گزارے جب کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کو صرف 2سال ہوئے لیکن یہ 2 سال ان 14 سالوں سے بہتر ہیں۔ چوہدری شجاعت کے بقول صدر آصف علی زرداری ہم سے ہر معاملے میں مشاورت کرتے ہیں اس لیے آگے چل کر پیپلزپارٹی سے اتحاد مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کوئی بوٹ والا نہیں آئے گا اور نہ ہی بوٹ والے آنے کی تیاری کر رہے ہیں، نگراں وزیراعظم کا تعلق سیاسی جماعت سے نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آئندہ وزیر اعظم ساری جماعتوں کی مشاورت سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ فردوش عاشق اعوان کے مقابلے میں امیدوار کھڑانہیں کریں گے،اگر الیکشن کمیشن نے چوہدری پرویز الہٰی پر پابندی لگائی ہے کہ وہ ضمنی الیکشن والے حلقے میں نہ جائیں تو وہ ہر گز نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  حلوہ پکاؤ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker