پاکستانتازہ ترین

آپ لیٹ ہیں،قادری کاشجاعت سے ملاقات سےانکار، شیخ الاسلام کومنانے کاصدارتی فارمولاناکام

tahir ul qadri and q leagاسلام آباد(بیورو رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری کا چوہدری برادران کے توسط سے ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے کا فارمولا بھی کارگر ثابت نہ ہوسکا ، چوہدری برادران کو لاہور سے بذریعہ خصوصی طیارہ بلوایا گیا تھا تاہم ڈاکٹر طاہر القادری کا چوہدری برادران سے ملنے سے کورا جواب ، ذرائع نے بتایا کہ پیر کی رات صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو فون کیا اور کہا کہ حکومت نے آپ کے لئے لاہور سے اسلام آباد آنے کا بندوبست کردیا ہے تو فوری طورپر حکومت کی جانب سے بھیجے گے جہاز پر وفاقی دارالحکومت پہنچیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت اسلام آباد پہنچے تو انہیں ایوان صدر کی طرف سے ملاقات کرا کے معاملات ٹھیک کریں ۔ ذرائع نے بتایا کہ جب بھی چوہدری برادران نے ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف ملنے کے لیے پیغام بھیجا جس پر تحریک منہاج القرآن کی طرف واپس پیغام پہنچا کہ آپ لیٹ ہوچکے ہیں اب ملاقات کا وقت گزر گیاہے لہذا ملاقات نہیں ہوسکی ۔

یہ بھی پڑھیں  دھرنےمیں جشن کےنام پرعریانی،فحاشی جاری ہے،فضل الرحمان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker