تازہ ترینعلاقائی

کراچی: چڑیاگھرمیں شترمرغ کی مادہ سوہنی عدد انڈوں کوسینےمیں مصروف

کراچی﴿نامہ نگار ﴾ کراچی چڑیا گھر میں شتر مرغ کی مادہ سوہنی ان دنوں معمول کی سر گرمیوں کو معطل کر کے10 عدد انڈوں کو سینے میں مصروف ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انڈوں کی تعداد 10عدد ہے۔اس کا نر مہیوال مکمل عقیدت مندی کے ساتھ اپنی مادہ سے تعاون کررہا ہے اور اس کو یہ احساس دلا رہا ہے کہ وہ انڈوں سے بچے نکالنے میں تنہا نہیں ہے۔شتر مرغ بغیر اڑان کا پرندہ ہے جس کی نفسیات یہ ہے کہ جنگل میں ہر وقت شکاری درندوں سے مستقل ہوشیار رہتا ہے اور اپنے انڈوں کی حفاظت کرتا ہے تاہم 40سے 45 روز تک انڈوں کو پروں کے نیچے گرم کرتا ہے جس کے بعد بچے نکلتے ہیں چڑیا گھر میں پہلی مرتبہ شتر مرغ کو انڈے سہنے کا موقع ملا ہے توقع ہے کہ مئی کے وسط میں بچے نکل آئیں گے۔انڈے گرم کرنے کے دوران جب شتر مرغ کی مادہ کھانے پینے کے لئے انڈوں سے اٹھتی ہے تو اس کا نر پہلے سے ہی انڈے سہنے کے لئے تیار ہوتا ہے اور مادہ شتر مرغ کے اٹھتے ہی انڈوں پر بیٹھ جاتا ہے اور مادہ کے دیئے ہوئے درجہ حرارت کو برقرار رکھتا ہے اس طرح شتر مرغ کا جوڑا بلاناغہ انڈے گرم کرنے اور بچے نکالنے میں مصروف ہے۔ مہیوال انڈوں کی حفاظت کے لئے زیادہ متحرک ہے اور کسی کو بھی انڈوں کے پاس جانے نہیں دیتاجہاں شتر مرغ کی مادہ نے انڈے دئیے ہوئے ہیں اس جگہ پنجرے میں سوت ﴿Jute﴾ کی چادر لگا دی گئی ہے تاکہ یہ جوڑا تفریح کے لئے آنے والے شائقین کی شرارتوں سے محفوظ رہ سکے تاہم چڑیا گھر آنے والے بچے اپنی شرارتوں سے باز نہیں رہتے اور شتر مرغ کو تنگ کرتے ہیں چڑیا گھر کے زولوجسٹ اور ڈاکٹر وں کا پینل مسلسل ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کے کاموں میں مصروف ہے۔ لہٰذا سیکورٹی کوہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور یہ ہدایت کی گئی ہے کہ شترمرغ کے پنجرے کے پاس کسی کو بھی کھڑا نہ ہونے دیا جائے خصوصاً بچوں کی شرارتوں پر نظر رکھی جائے۔ دوسری جانب کوے اور دیگر پرندے جو شتر مرغ کو تنگ کرتے ہیں ان سے اس جوڑی کو محفوظ رکھنے کے لئے ایئر گن کے ساتھ سیکورٹی گارڈ کو کھڑا کردیا گیا ہے جو شتر مرغ کے پنجرے میں آنے والے کوئوں کا شکار کرتا ہے۔#

یہ بھی پڑھیں  کراچی: چاہتے ہیں نواز حکومت اپنی مدت پوری کرے، اعتزاز احسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker