تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: پی پی 122ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہا ہے۔عبدالکریم سیال

سیالکوٹ( پریس ریلیز ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے چوہدری محمد اکرام کوپی پی 122 کا ٹکٹ دیکر اہل حلقہ کے دل جیت لئے ۔ حلقہ پی پی 122ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ رہا ہے۔ حلقہ کی عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف اور ضلعی قائد خواجہ محمد آصف،اور ضلعی صدر ادریس احمد باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ جنہوں نے چوہدری محمد اکرام جیسے محنتی، وفاداراور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار محب وطن کارکن کا انتخاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحصیل سیالکوٹ عبدالکریم سیال نے کارکنو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری محمد اکرام پی پی 122سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر شہر اقبال کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے بگ تھری منصوبے کی حمایت کر نے کا فیصلہ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker