علاقائی

سیالکوٹ:حکومت پنجاب” چھوٹا کاشتکار دوست “پالیسی تیارکررہی ہے،صوبائی وزیر خوراک

سیالکوٹ (یوروچیف)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب/صوبائی وزیر خوراک و ماحولیات محمد منشاءاللہ بٹ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب” چھوٹا کاشتکار دوست “پالیسی تیارکررہی ہے جس کاجلد اعلان کردیا جائے جبکہ صوبہ پنجاب میںجدید دور کے تقاضوں کے مطابق مارڈن گودام بھی تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات آج سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے آفس کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ گوجرانوالہ نوید اشرف،ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چوہدری سیف اللہ،ڈی او ماحولیات سیالکوٹ جاوید گل، ڈی ایف اوحبیب الرحمن ، طارق میراور سیاف شاہ بھی موجود تھے۔ محمد منشاءاللہ بٹ نے محکمہ خوراک کے حکام پر واضح کیا کہ فرائض میں غفلت اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں احتساب کے عمل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جو گندم سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کی گئی اس کو عوام کی امانت سمجھ کر اس کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گاتانکہ عوام کو بہترین گندم کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے محکمہ کے چوکیداران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ڈیوٹی کے دوران اس بات کو مدنظر رکھیں کہ خدا ہمیں دیکھ رہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ 15اپریل سے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی جائے گی اور اس سلسلہ میں ضلع سیالکوٹ میں9گندم خرید مراکز قائم کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ گندم اللہ تعالیٰ کا عطیہ ہے اور ہمیں اس پاس پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ پاکستان میں اجناس وافر مقدار میں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker