علاقائی

سیالکوٹ:کھیل کے میدان کھلاڑیوں میں خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں،تسنیم صدیقی ایم این اے

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾ رکن قومی اسمبلی تسنیم صدیقی نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان کھلاڑیوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انکی کردار سازی اور انکی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیالکوٹ میں منعقدہ سپورٹس فیسٹیول2012سے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بیگم نسیم ناصر خواجہ ،پر نسپل کالج نیئرہ ارشد، پروفیسر خالدہ گیلانی ،شگفتہ نقوی ور دیگر کے علاوہ کالج کی طالبات کی کثیر تعداد موجودتھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ و طالبات کو کھیل کے میدان سے حاصل ہونے والی خود اعتمادی نصابی سر گرمیوں میں بھی آگے بڑھنے میںانکی مدد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی جانب سے کالج کی ترقی کے حوالے سے2کروڑ روپے کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن کے تحت کالج کے آڈٹیوریم کی تعمیر نو اور تزئین وآرائش کے علاوہ ایم اے کے بلاکس کی توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کی سابقہ سٹوڈنٹ ہونے کے ناطے انکا اپنی اس درسگاہ سے ایک خصوصی روحانی و جذباتی رشتہ ہے اور یہاں آکر انکی زمانہ طالبعلمی کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں۔ بعدازاں انہوں نے دوڑ کے مختلف مقابلوں، رسہ کشی اور دیگر کھیلوں اور تفریحی سر گرمیوں میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : تمام سرکاری ادارے عوام کی فلاح و بہبود کو اولین اہمیت دیں شاہد زمان لک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker