بین الاقوامیتازہ ترین

سیالکوٹ: بوسنیا پاکستان کے ساتھ مظبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں

سیالکوٹ( سعید پاشا) پاکستان میں بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر مسٹر ندیم میکریوک نے کہا ہے کہ بوسنیا پاکستان کے ساتھ مظبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے لئے موثر عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر ڈاکٹر سرفراز بشیر، سینئر نائب صدر میاں محمد انور، نائب صدر خاور سپال، جنرل سیکرٹری طارق محمود ملک، پی آر او تجمل حسین، چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن شہزادہ ابن اقبال سید، چیمبر ممبر عابد حسین مہدی ، عبدالمجید بٹ ( چیئرمین فوٹو جرنلسٹس ایسوی ایشن ضلع سیالکوٹ) اور دیگر ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بوسنیا کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کی مابین باہمی تجارت کے فروغ اور مشترکہ صنعتی منصوبہ سازی کے آغاز کے روشن امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے سیالکوٹ سے آلات جراحی کی براہ راست بوسنیا درآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو بھی ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔صدر سیالکوٹ چیمبر ڈاکٹر سرفراز بشیر نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کا فروغ عصر حاضر کا اہم تقاضہ ہے۔ سیالکوٹ کے برآمد کنندگان اپنی اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات برآمد کر کے بوسنیا کی بین الاقوامی تجارتی منڈیوں پر غلبہ پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ قبل ازیں بوسنیا کے سفیر مسٹر ندیم میکریوک نے سیالکوٹ میں مختلف فیکٹریوں کا تفصیلی دورہ کیا اور سیالکوٹ کے ہنرمندوں کی بین الاقوامی معیار کی ہنر مندی کو بیحد سراہا۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker