تازہ ترینعلاقائی

صوفیا ئےکرام کی دینی خدمات پردنیائےاسلام ہمیشہ نازکرتی ہے

سیالکوٹ ﴿ بیوور رپورٹ ﴾صوفیا ئے کرام اور مشائخ عظا م کی دینی خدمات پر دنیا ئے اسلام ہمیشہ ناز کر تی ر ہتی ہے اور قیامت تک کرتی رہیگی۔ صوفیا ئے کرام اور مشائخ عظا م نے دین کی تبلیغ کے لئے جو عظیم قربا نیاں پیش کیں ان کی مثا ل تا ریخ کے اوراق فراہم کر نے سے قاصر ہیں ۔بزرگانِ دین نے زہدو تقوٰی اور شریعت و طریقت کی پا بندی سے اپنی زندگیو ں کوآ فتاب تا بیاں بنایا اور لوگوں کے سینے میں ایمان بن کر حرارت تیز کرتے رہے ۔ان خیا لات کا اظہار مقررین صاحبزادہ حافظ حامد رضا ،مولاناامتیاز احمد سلطانی اور علامہ فیصل ندیم کیلا نی نے سالانہ عرس مبارک حضرت پیر سیّد اولاد حسین نقوی قادری (رح)کے موقع پر سیدانوالی مشرقی میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جسکی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ سیّد فیض الحسن نقوی قادری مدظلہ العالیٰ نے کی ۔اُنھوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ کے بتا ئے ہوئے اصولوں پر چلکر اولیا ئے کرام نے دنیا کو دکھا دیا کہ اطمینان و سکون اور کا میابی و کامرانی کی زندگی کیسی ہوتی ہے ۔اُن کی زندگی اور ذاتی خصوصیات اور اُن کے کردار کے کمالات دیکھ کر ہر مذہب ومسلک سے تعلق رکھنے والے لوگ اُن کے گرویدہ ہو جاتے ہیں ۔عوام کا سمندر ان کے قدموں کو چھونے لگ جاتا ہے ۔حضرت سیّد غلام نبی شاہ قدس سرہ العزیز المعروف بُو دیانوالی سرکار اور حضرت سیّد اولاد حسین (رح) نے اپنے پیغام میں اللہ تعالیٰ کی وحدا نیت اور پیارے حبیب کی تعلیما ت پر عمل کر نے کی تلقین کی ہے ۔ہمیں چاہئے کہ اپنی زندگیاں بزرگانِ دین کے نقشِ قدم پر چلا کر دنیا اور آخرت بہتر بنا ئیں ۔اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول  کی مکمل حمایت اور اللہ کے بندوں کی بے پناہ محبت اور عقیدت کے باوجو د یہ لوگ تخت و تاج اور دولت و ثروت کی دنیا سے بے نیاز رہے ۔انسانوں کے دلوں پر حکومت کی۔ہر دور کے انسانوں کے دُکھ درد دُور کرنے میں مصروف رہے۔ہر عہد کے فتنوں کو دبانے میں کوشاں رہے۔ہر انسان کو حقیقی زندگی بسر کرنے کے طریقے سکھاتے رہے ۔خدمتِ خلق کو رزقِ اصول سمجھا اور لوگوں کو صراطِ مستقیم پر چلنے کی تلقین کرتے رہے۔تاریخ گواہ ہے کہ ان برگزیدہ ہستیوں نے تبلیغ واشاعت سے اسلام کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلا یا ۔ان لوگوں نے اپنے عمل سے﴿ لا اقرائ فی ا لدین ﴾ کی سچا ئی سے ثابت کردیا اور تیغ و تلوار کے بغیر کروڑوں انسانوں کو اسلام کی دولت سے مالا مال کیا ۔رسمِ چادر پوشی سابقہ صوبائی وزیر چو ہدری خوش اخترسبحانی،صاحبزادہ زعیم الحسن نقوی،صاحبزادہ زین الحسن نقوی ،سجا دہ نشین و سینکڑوں عقیدت مندوں نے ادا کی ۔تلاوت قا ری حبیب اللہ چشتی ،ثنا ئ خوان سیّد عامر حسین شاہ ،احمد رضا قادری ،احمد رضا جماعتی ،شکیل اشرف چیمہ نے کی۔آخر میں ملکی سلامتی اور استحکام عالمِ اسلام کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور نو منتخب عہدیداروں سے حلف لے رپے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker