تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: رکن صوبائی اسمبلی ماڈل بازار کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مقامی تاجروں اور ریڑھی بانوں سے گفتگو

سیالکوٹ(سعید پاشا) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ماڈل بازار کی تعمیرکے منصوبے پر ایک کروڑ 52لاکھ روپے لاگت آئی گی اور یہ منصوبہ 2ماہ کی قلیل مدت میں پایہ ء تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ یہ بات انہوں ماڈل بازار کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مقامی تاجروں اور ریڑھی بانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ افتخار علی ساہو، ایڈمنسٹریٹرٹی ایم اے سیالکوٹ نوید شہزاد مرزا، ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی ، چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ ملک سرفراز، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چودھری سیف اللہ ، صدر مرکزی انجمن تاجراں سیالکوٹ حاجی مہر غلام مجتبیٰ ، جنرل سیکرٹری حاجی احسان الحق بٹ ، ملک صابر، ملک عبدالمجید، ملک عاطف، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ سیالکوٹ عبدالحمید قاسم، ڈی او بلڈنگ سیالکوٹ بابر حسین اور ڈی ڈی او بلڈنگ سیالکوٹ میکن کے علاوہ مقامی تاجربڑی تعداد میں موجود تھے ۔محمد منشاء اللہ بٹ نے محکمہ بلڈنگ کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کی تعمیر کے لئے صرف معیاری میٹریل استعمال کریں اور مقررہ مدت میں منصوبے کو مکمل کریں ۔ ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے محمد منشاء اللہ بٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرانے تحصیل آفس کی 5کنال 10مرلے اراضی پرماڈل بازار کی تعمیر کی جارہی ہے جس میں 80مربع فٹ کے کل64کیبن شاپس تعمیر کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈل بازار کی تعمیر کا مقصد ریڑھی بانوں کو بازاروں سے کیبن شاپس میں منتقل کرنا ہے اور صارفین کو اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈل بازار میں موٹر سائیکل اسٹینڈ ، ٹائیلٹس ، بجلی اور پینے کے پانی کی سہولت فراہم بھی فراہم کی جائے گی۔ ڈی سی او نے کہاکہ ماڈل بازار سیالکوٹ ماہ رمضان میں فنکشنل کردیا جائے گا۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر حاجی مہر غلام مجتبےٰ اور جنرل سیکرٹری حاجی احسان الحق بٹ نے ماڈل بازار کی تعمیر کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کی تعمیر سے بازار وں سے ریڑھیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا اور بازار میں ٹریفک کی بہاؤ میں روانی پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button