تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کا اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کا جائزہ

سیالکوٹ(سعید پاشا)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ افتخار علی ساہو کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون نے پرائس مجسٹریٹوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحصیل بھر میں صارفین کو اشیائے خورد نوش کے مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کا سختی سے محاسبہ کریں ۔ یہ بات انہوں نے اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ذوالفقار احمد بھون نے کہاکہ اشیائے خورد نوش کے نئے نرخوں کے نوٹیفیکیشن سختی سے عملدرآمد کروایا جائے انہوں نے کہاکہ آٹے کے 20کلو گرام وزنی تھیلے کا ایکس ملز ریٹ 700روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 710روپے مقررہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ 700روپے سے زائد 20کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت وصول کرنے والی فلور ملوں کو سیل کیا جائے گا اور جرمانے بھی کئے جائیں گے۔ اشیائے خورد نوش کے نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اب کھلے گھی کی قیمت 145سے 155روپے فی کلو گرام ،چاول باسمتی نیا 113سے108روپے فی کلو گرام ، چاول باسمتی پرانا155سے 145روپے فی کلو گرام ،دال چنا60سے 62روپے فی کلو گرام ، دال ماش 120سے126روپے فی کلو گرام ، مونگ دال 120سے 130روپے فی کلو گرام ،دال مسور115سے115روپے فی کلو گرام ، چینی 51 روپے فی کلو گرام ، دودھ60روپے فی کلو گرام ، سرخ مرچ 170سے190روپے فی کلو گرام ، گوشت مٹن500روپے فی کلو گرام اور گوشت بیف 250روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کیا جائے گابعد ازاں انہوں نے مارکیٹ کا دورہ بھی کیا اور دکانداروں کو اشیائے خورد نوش کے نئے نرخوں کے نوٹیفیکیشن پرسختی سے عملدرآمد کرنے کو کہا اور کہا کہ اس کی خلاف ورزی کر نے والوں سے کو ئی رعایت نہیں برتی جائے گی خلاف ورزی کر نے والوں کا جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولٹری فارم میں سوئے 2افرادقتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker