علاقائی

سیالکوٹ:نیا بزنس شروع کرنے والوں کی تربیت کے لئے سیمنارمنعقد

سیالکوٹ: ﴿بیورورپورٹ﴾ ایوان صنعت تجارت سیالکوٹ میں نیا بزنس شروع کرنے والوں کی تربیت کے لئے منعقدہ سیمنار میں ممتاز صنعت کار شیخ ریاض الدین، ڈاکٹر خواجہ ذکائوالدین، فیضان اکبر، نائب صدر چیمبر ظفر اقبال جعفری،ذیشان انصاری، محمد اسلم ڈار،میاں محمد خلیل اور دیگر مقررین نے کہا کہ کاروبار کی یقینی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ جب بیرون ممالک گاہکوں سے کاروباری گفتگو کی جائے تو سچ کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے ،جو بھی پراڈکٹ شروع کی جائے اس بارے مکمل معلومات اور اس کی تیاری پر عبور حاصل کئے بغیر کاروبار شروع نہ کیا جائے اور بیرون ملک کاروباری تبادلہ خیال کے دوران کوالٹی دیگر شرائط پر ہر گز خصوصا ادھار پر مال ہر گز نہ فروخت کریں اور بعد میں مالی مسائل کا شکارہو جاویں گے۔شیخ ریاض الدین نے کہا کہ چھوٹے کاروباری طبقہ کی بہتری اور ان کے بزنس کی پرموشن کے لئے چیمبر اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنے مسائل کے حل کے لئے چیمبر کے سٹاف سے رابطہ رکھیں وہ اپکی خدمت کے لئے بیٹھے ہیںان کی خدمات سے استفادہ حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:گنا کی فصل زمینوں میں گلنے لگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker