شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سیالکوٹ: موسم گرماکے آغاز، آلودہ پانی، ناقص مشروبات، باسی خوراک اور مکھیوں مچھروں کی بہتات سے بچے مختلف موذی امراض کا شکار، ڈاکٹر حسنات احمدچیمہ

سیالکوٹ: موسم گرماکے آغاز، آلودہ پانی، ناقص مشروبات، باسی خوراک اور مکھیوں مچھروں کی بہتات سے بچے مختلف موذی امراض کا شکار، ڈاکٹر حسنات احمدچیمہ

سیالکوٹ(نامہ نگار) موسم گرماکے آغاز پر گرمی کی شدید لہر میں بچوں کی خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے آلودہ پانی، ناقص مشروبات، باسی خوراک اور مکھیوں مچھروں کی بہتات سے بچے مختلف موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں والدین تھوڑی سی احتیاط کر کے اپنے بچوں کو ہیضہ ملیریا ٹائیفائیڈ بخار سے محفوظ ر کھ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حسنات احمدچیمہ نے امن فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بدلتے موسم میں صحت کے تقاضے کے موضوع پرمنعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پانی ہمیشہ صاف اور شفاف استعمال کریں اگر فلٹر والا پانی دستیاب نہ ہو تو پانی کو ابال کر استعمال کریں باسی خوراک بچوں کو کھانے کیلئے نہ دیں کھانے پینے سے قبل اپنے اور بچوں کے ہاتھ صابن سے دھوئیں بوتل سے دودھ پینے والے بچوں کو تھوڑا تھوڑا دودھ ہر دفعہ بوتل اچھی طرح دھو کر دیں کھانے پینے کی اشیاء اور برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں بچوں میں بخار اور متلی وغیرہ کی شکایت پرقریبی ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں

یہ بھی پڑھیں  لٹل ماسٹرسچن ٹنڈولکر 39برس کے ہوگئے