تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، باپ بیٹے سمیت 5ملزمان گرفتار

سیالکوٹ(سعید پاشا)سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 100لیٹر شراب اور اڑھائی کلو چرس برآمد باپ بیٹے سمیت 5ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی توقیر الحسن رانجھا نے شراب کے مقدمہ میں گرفتارڈسکہ لاری اڈا کے رہائشی وسیم کے انکشاف پر تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ موضع اوٹھیاں میں منشیات کی برآمدگی کیلئے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ملزمان منور حسین ،عاطف ،جاوید ،گلنواز اور سلیمان نے شدید مزاحمت کرتے ہو ئے ڈنڈے سوٹوں اور اینٹوں سے پولیس پارٹی پرحملہ کرکے اے ایس آئی ارشاد احمد اور کانسٹیبل محمد شفیق کو شدید زخمی کردیا جس پر ایس ایچ او سٹی نے مزید نفری طلب کر کے ملزمان کو قابو کرلیا اور ان کے قبضہ سے 8ڈرموں میں تیار 100لیٹر دیسی شراب چالو بھٹی اور 2600گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ بمبانوالہ میں مقدمہ درج کرادیا اس موقع پر ایس ایچ او توقیر الحسن رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ منشیات فروش چند ٹکوں کی خاطر نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں میری ان سے کھلی جنگ ہے یا ان کو سرکل ڈسکہ کی حدود چھوڑنی پڑے گی یا منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ ترک کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی عبوری کونسل کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker