تازہ ترینعلاقائی

محنت میں عظمت ہے،محمد منشائ اللہ بٹ

سیالکوٹ ﴿بیورو رپورٹ﴾معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے خوراک و ماحولیات محمد منشائ اللہ بٹ نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکے کلاں سیالکوٹ کے احاطہ کے اندر سے گذرنے والے نالہ بھیڈ کو سکول کی حدود سے باہر منتقل کرنے کے منصوبے پر60لاکھ روپے خرچ ہونگے اور اس منصوبے پر جلد کام کا اآغاز کردیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے آج اس منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر سیالکوٹ ظفر قریشی، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چوہدری سیف اللہ، سب انجینئر پبلک ہیلتھ سیالکوٹ نجم شاہ، شیخ ناصر ، مشتاق میر اور چوہدری محمد شریف بھی موجود تھے۔ محمد منشائ اللہ بٹ نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لارہی ہے بالخصوص فروغ تعلیم کے سلسلہ میں انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے پر کام کا آغاز کرکے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکے کلاں کی طالبات کا درینہ مطالبہ پورا کردیا ہے جس کیلئے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے بے حد شکر گذار ہیں۔قبل ازیں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب محمد منشائ اللہ بٹ نے اپنے رابطہ آفس میں مسلم لیگ لیبر ونگ کے کارکنوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سیالکوٹ کے مزدور اپنے ہنر کی وجہ سے دنیا میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں اور عالمی منڈی میں سیالکوٹ کے ہنر مندوں کے ہاتھوں سے بنی ہوئی اشیائ کی بڑھتی ہوئی مانگ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محنت میں عظمت ہے اور ہاتھ سے کام کرنے والا اللہ کا دوست ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جو قومیں محنتی ہوتی ہیں ان کو ترقی کرنے سے دنیاکی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے مزدور پر فخر ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ملک بھر میں فرزندان توحید آج سے اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker