تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: این جی او ینگ بلڈ بنک ڈسکہ کی پہچان

سیالکوٹ(سعید پاشا)این جی او ینگ بلڈ بنک ڈسکہ کی پہچان ہے اس کے کارکنوں نے تنویر احمد مغل اور حاجی زاہد جہانگیر کی قیادت میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بیش بہا خدمت سرانجام دی ہیں اور اپنی اس محنت اور لگن سے تحصیل بھر میں نہ صرف این جی او بلکہ پورے پاکستان اور بیرون ملک بھی اپنی این جی او اور ملک کا نام روشن کیا ہے ینگ بلڈ بنک کے کارنامے گنوائے جائیں تو رات ختم ہو جائے اور ان کے کارنامے ختم نہ ہوں ان خیالات کا اظہار سپرائے سپورٹس (پرائیویٹ ) لیمٹیڈکے چوہدری ندیم غلام گلِ نے ینگ بلڈ کے کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیے سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ لاوارث میتوں کی تلاش اورتدفین ،منشیات کے خاتمہ ،تعلیم اور دکھی انسانیت کی خدمت ان کے کارنامہ ہیں ان کی اسی کا رکردگی کے پیش نظر ہم نے ینگ بلڈ کے ایک کارکن کو ہر سال عمرے کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون ،ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ انجینئر رانا زاہد حسین ،محمد آصف باجوہ ایم پی اے کے علاوہ سابق ایم پی اے انصر بریار ،رانا محمد شبیر، میاں سعید احمد ،شبیر احمد مغل ،شیخ عابد حسین ،رانا ذوالفقار علی ایس ایچ او ،تنویر احمد مغل ،حاجی ارشد مغل ،زاہد جہانگیر،محسن صدیقی ،رانا ارشدعلی کے علاوہ ینگ بلڈ کے کارکنوں نے بھی شرکت کی تقریب کے اختتام پر سپرائے سپورٹس کی جانب سے بذریعہ قرعہ اندازی ایک کارکن کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا اور مہمانان گرامی میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: گھریلو ملازم مالک کی جواں سالہ بہن کو اغوا کر کے لے گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker