تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: اعلی حکام کے حکم گوداموں اور ملوں پر چھاپے غیر قانونی طور پر سٹاک گندم برآمد3 ملز سیل

سیالکوٹ(سعید پاشا) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے مختلف گندم کے گوداموں اور ملوں پر چھاپے غیر قانونی طور پر سٹاک کی گئی گندم کے 55ہزار توڑے برآمدتین ملز سیل کردیں تفصیل کے مطابق اعلی حکام کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہ نواز چوہان اور نائب تحصیلدار سرفراز حیات کے ہمراہ تحصیل ڈسکہ میں مختلف ملز،گوداموں اور سٹوروں پر چھاپے مارے شفیق ملز سے 3500توڑے ،اکبر ملز سے 2000توڑے ،راوی ملز سے20ہزار توڑے ،رفیق ملز سے3ہزار توڑے ،القادر کولڈ سٹور سے3ہزار توڑے اور بھلووالی میں بریار ملز سے20ہزار توڑے جو وہاں پر غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے مجموعی طور گندم کے 55ہزار 5سو توڑے برآمد کر لیے اور تین ملوں شفیق ملز ،رفیق مل اور القادر کولڈ سٹور کو موقع پر ہی سیل بھی کر دیا گیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا غیر قانونی طور پر گندم خرید نے فروخت کرنے اور سٹاک کر نے والوں کے ساتھ کو رعایت نہیں برتی جائے اور جلد ہی اپنا ہدف پورا کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker