تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:پنجاب حکومت نےبجٹ میں ذہین اورہونہارطلبا کیلئے فنڈزکوبڑھا کر10ارب روپےکرنےکافیصلہ

سیالکوٹ ﴿بیورو رپورٹ﴾ پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم پنجاب ورکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اخلاق نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے موجودہ بجٹ میں ذہین اورہونہار طلبائ طالبات کیلئے قائم اندوومنٹ فنڈز کو بڑھا کر 10ارب روپے اور لیپ ٹاپ کی تعداد 3سے 4لاکھ کرنے کے علاوہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت طلبائ و طالبات کی وظائف میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین سیالکوٹ میںجلسہ تقسیم اسناد اور وظائف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ضلعی زکوۃ و عشر کمیٹی سیالکوٹ میاں سہیل احمد،سٹی صدر مسلم لیگ ن سیالکوٹ حسن حسین، چیئرمین وی ٹی آئی سیالکوٹ ذوالفقار حیات گھمن، ڈی زیڈ او سیالکوٹ ظہیر اشرف، حاجی احسان،بابر طفیل، حافظ دلاور اور علی امتیاز کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ چودھری محمد اخلاق نے کہاکے خواتین ملک کی آبادی کا53فیصدہیں اور ان کو زیور تعلیم سے آراستہ اور معاشی طور پر آزاد کئے بغیر دقیقہ نوسی نظام کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو معاشرتی زندگی میں آگے بڑھنا ہوگا اور ملک کی تعمیر ترقی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ عورتوں حقوق کو نظر اندا زکرکے حقیقی معنوں میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے طالبات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اہنی تمام تر توجہ حصول تعلیم مرکوز رکھے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک کی بھاگ ڈور کو سنبھالنے کیلئے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں اس وقت ہر طرف مایوسی اور ناامیدی کی فضا ہے لیکن ہمارے ملک کی یوتھ ہی امید کی ایک کرن ہے جو قوم کو درپیش مسائل سے اور مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور جذبہ بھی ۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں ملک پر فوجی حکومتوں نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قوم کو اب تک قائداعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا پاکستان نصیب نہیں جس کیلئے انہوں محنت اور جدوجہد کی تھی۔ انہوں نے وظائف اور اسناد حاصل کرنے والی طالبات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ بھی ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا حصہ اور فرض ادا کریں۔چودھری محمد اخلاق نے اعلان کیاکہ وہ جلد پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ سیالکوٹ کیلئے نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھیں گے تاکہ طالبات کو فنی تعلیم حاصل کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی جاسکیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی سیالکوٹ میاں سہیل احمد نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے وی ٹی آئی میں زیر تربیت طلبائ و طالبات کو 2500روپے ماہانہ وظائف کو بڑھاکر3000ہزار روپے ماہانہ کردیا ہے اور اب یہ طالب علموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ حصول تعلیم کر مرکوز رکھیں اور دل لگا کر تعلیم حاصل کریں۔بعد ازاں ایم پی اے چودھری محمد اخلاق نے پنجاب ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین سیالکوٹ کی 132طالبات کوکامیابی سے مختلف کورسس مکمل کرنے پران میں اسناد اور16لاکھ روپے کی نقد وظائف تقسیم کئے ۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت: سال 2020 کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker