سیالکوٹ ﴿ بیورو رپورٹ﴾ڈسٹر کٹ کو آرڈینیشن آفیسر سیا لکوٹ زاہد سلیم گو ندل نے آج وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں زیر علاج دل کے ایسے مریض جو غیر معیاری ادویات کے باعث متاثرہوئے ۔ ان مریضوں میں 2خواتین سمیت11افراد میں 1لاکھ 70ہزار روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے ۔ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے کہاکہ حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق پی آئی سی لاہور کے زیر علاج متاثرہ مریضوں کو دولاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا تھاجس کے مطابق30ہزار روپے نقد وصول کرنے والے مریضوں کو بقایا رقم کے چیکس تقسیم کرکے اپنا وعدہ پورا کردیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے بشراں بی بی زوجہ فقیر حسین، سعیدہ بی بی زوجہ بشیر احمد، بشیر تبسم ولد قادر مسیح، غلام مصطفی ولد مختار احمد، محمد یٰسین ولدرشید احمد، محمد یوسف ولد غلام نبی بٹ ، عبدالرؤف ولد محمد اسلم، محمدخان ولد محمد حسین، نور احمد ولد اصغر علی، سردار خان ولد چاہت خان اور محمد اسلم ولد محمد اسماعیل کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کئے۔بعد ازاں ڈی سی او سیالکوٹ نے انرجی کنزرویشن اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں کی صدارت کی ۔
You must be logged in to post a comment.