تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:علمائ کرام معاشرے کے با اثر طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ ﴾ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے کہاکہ علمائ کرام معاشرے کے با اثر طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو رائے عامہ کو ہموار کرنے کے سلسلہ میں بنیادی کردار کرتے ہیں اور وہ امر بالمعروف اور نہی المنکرکے داعی ہیں ۔ اسلئے تمام مکاتب فکر کے علمائ کا یہ قومی، ملی اور مذہبی فریضہ ہے کہ وہ اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم رکھیں اور مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں۔ تاکہ کسی شرپسند عناصر کو اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنانے کا موقع نہ مل سکے وہ آج اپنے دفتر میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب کررہے تھے۔ کوآرڈینیٹرضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ قاری محمد اشرف مدنی، سرپرست ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ پیر شبیر احمد گیلانی ، مصدق قاسمی، ڈاکٹر نجیب اللہ ہاشمی، احسان الٰہی رحمان اور مولانا ملک محمد منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے کہاکہ ضلع سیالکوٹ صوبہ پنجاب میں ایک مثالی ضلع ہے جہاںتمام مکاتب فکر کے علمائ کرام میں مکمل فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک کتاب، ایک رسول (ص) اور ایک خدا کے ماننے والے ہیں لیکن کچھ مفاد پرست اپنے محصوص عزائم کی تکمیل کیلئے امن کی خوشگوار فضا کوخراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اسلئے ہم سب کا یہ فرض ہے کہ ہم ایسے عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ انہیں کھل کھیلنے کا موقع نہ مل سکے ۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کے علمائ کرام نے امن وامان کے قیام کیلئے ہمیشہ انتظامیہ کا بھر پورساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہارکیاکہ وہ اپنا یہ تعاون آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ہفتے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں چھوٹے چھوٹے فروعی اختلافات اور مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرلیا جائے گا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات کے مقامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ماحولیاتی آلودگی کے سلسلہ میں شہریوں میںشعور بیدار کرنے کیلئے واک اور سیمینارز کا انعقاد کریں اور اس سلسلے میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کاتعاون حاصل کیا جائے ۔ڈی او ماحولیات سیالکوٹ جاوید اقبال نے اجلاس میںبتایاکہ عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں27مئی کو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈسکہ میں سیمینارمنعقد کیا گیاجس میں اساتذہ اور طالبات نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایاکہ 2جون کو ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے آڈیٹوریم میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جس میںمعاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ماحولیات محمد منشائ اللہ بٹ بطورمہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ5جون کوعالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شہر میں ایک واک منعقد کی جائے گی جس میں سرکاری محکموں کے ملازمین، وکلائ ، صحافی ،تاجر تنظیموں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرینگے۔ بعد ازاں ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل اور سابق ایم این اے سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ نے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی جانب ایک خاتون تنویر اختر اور عبدالغفور کو50,50ہزار روپے کے امدادی رقوم کے چیکس بھی تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام کلی مساوات اورعدل وانصاف کا درس دیتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker