تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:زاہد سلیم گوندل نے ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں کااچانک معائنہ کیا

سیالکوٹ ﴿بیورو رپورٹ ﴾ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے ٹاؤن کمیٹی کوٹلی لوہاراں کا اچانک معائنہ کیا معائنہ کے دوران سی او کوٹلی لوہاراںمحمد یوسف اور نائب قاصد صفدر حسین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گے جنھیںفوری طور پر معطل کردیاگیا۔ڈی سی او سیالکوٹ نے ڈی او کمیونٹی آرگنائزر سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ وہ غیر حاضر پائے جانے والے ملازمین کے خلاف انکوائری کرکے ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائیں۔ دریں اثنائ ڈی سی او نے رول ہیلتھ سنٹر کوٹلی لوہاراں کا بھی دورہ کیا اور وہاں ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے والے لیبارٹری اسسٹنٹ نعیم شاہ کو معطل کرکے اس کے خلاف ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں ڈی سی او سیالکوٹ نے گریس کالج کوٹلی لوہاراں میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی مرکز میں روشنی کے بغیر امتحانات کے انعقاد پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ امتحانی مرکز میں فوری طور بجلی کے متبادل جنریٹر کا بندوبست کریں ۔ انہوں نے اپنی موجودگی میں امتحانی مرکز میں جنریٹر چلوا کر امتحان دینے والے امیدواروں کیلئے روشنی کا انتظام کیا۔ ڈی سی او نے امتحانی مرکز میںگنجائش سے زیادہ طالبات کو بیٹھانے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گوجرانوالہ بورڈ کے متعلقہ احکام کو اس سلسلہ مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف کا ڈرون حملہ:قائداعظم کو برطانیہ کا وفادار قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker