تازہ ترینعلاقائی

پولیو کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھرپور انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، زاہد سلیم گوندل

سیالکوٹ ﴿مانیٹرنگ ڈیسک﴾ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے کہاہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے بھرپور انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی اورعوام الناس میں پولیو ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں مکمل شعور اجاگر کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی سیالکوٹ کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈی ای او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ،نمائندہ سی ایم ایچ لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹروسیم، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال، اسسٹنٹ کمشنر پسرور سمیعہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ذوالفقار باگڑی اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال انور بریا ر کے علاوہ محکمہ تعلیم، بہبود آبادی، سوشل ویلفیئر،اوقاف ، پولیس اور ریسکیو 1122کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے کہاکہ پاکستان میں پولیو ایک سنگین مسئلہ اختیار کرچکا ہے اور پولیو کی وجہ سے ملکی ساکھ پر بین الاقوامی سطح پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیاکو پاکستان میں پولیو کی موجودگی پر شدیدتحفظات اور تشویش لاحق ہے لہذاپولیو کے خلاف پوری قوم اور اداروں کومل کر جہاد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے 100فیصد خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر ذمہ دار فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 16جولائی سے شروع ہونے والی3روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع سیالکوٹ میں پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ34ہزار 866بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران 1037موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر، 130فکسڈٹیمیں ہسپتالوںاور دیہی و بنیادی مراکز صحت پرجبکہ49ٹرانزٹ ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں ، لاری اڈوں ،چوراہوں اور بس اسٹاپوں پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سی ایم ایچ کا عملہ ، ریسکیو1122کے جوان، سکاؤٹس اور رضاکاربھی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس مہم کی نگرانی کے فرائض46زونل اور215ایریا سپروائزر انجام دیں گے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے کہا کہ پولیومہم کی تحصیل سطح پر نگرانی اسسٹنٹ کمشنرزصاحبان کی ذمہ داری ہوگی جبکہ ضلع کی سطح پر وہ خود اس قومی مہم کی مکمل نگرانی کرینگے اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے والی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16جولائی سے ایک روز قبل ضلع میں مختلف خانہ بدوشوں کی بستیوں،چونپڑیوں اورخیمہ گھروں میں بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: صحافیوں کے ساتھ نامناسب رویہ اور نازیبا الفاظ استعما ل کر نے پر ہنگامی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker