علاقائی

سیالکوٹ: شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے،معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب

سیالکوٹ15جنوری ﴿بیورو چیف﴾معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب محمد منشائ اللہ بٹ نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ پرویز اقبال بٹ کو تلقین کی ہے کہ موسم برسات میں شہر کے نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی کے فوری نکاس کے علاوہ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔یہ بات انہوں نے آج رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اخلاق اورایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ پرویز اقبال بٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔ محمد منشائ اللہ بٹ نے کہاکہ شہر یوں کومیونسپلٹی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کے کارکنان اورسینئر شہریوں کی مشاورت سے ایک بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو ٹی ایم اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے رضا کارانہ طور پر نگرانی کے فرائض سر انجام دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ گلیوں اور محلوں میں کھلے مین ہولز کورز کو فوری بند کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین ہول کور کی وجہ سے کوئی حادثہ ہوا تو اس کی ذمہ داری ٹی ایم اے پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثنا معاون خصوصی محمد منشائ اللہ بٹ سے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ملاقات کی اور انہیںدرپیش مسائل سے سے آگاہ کیا۔ جس پر معاون خصوصی نے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:عمرہ کےبعد چیچہ وطنی جانیوالےمیاں بیوی کی کارکوحادثہ بیوی ہلاک خاوند زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker