تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:ن لیگ ہی پاکستان کوترقی،خوشحالی کی بلندیوں تک لےجائی گی۔ عبدالکریم سیال

سیالکوٹ( پریس ریلیز)شریف برادران ہی پاکستان کو ترقی ،خوشحالی کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ملک کو موجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ (ن) ہی نکال سکتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائدین شریف برادران نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں ملکی تعمیر وترقی ،سلامتی وبقاء قومی خوشحالی کیلئے وہ کار ہائے نمایاں انجام دئیے ہیں۔ جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ جبکہ میاں محمد نوازشریف ملک وقوم کو اندھیروں اور انگاروں سے بچانے ،لوڈ شیڈنگ ،بدامنی ،بیروزگاری اور مہنگائی سے نڈھال عوام کے آنسو پونچھنے اور کرپشن کی آگ بجھانے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحصیل سیالکوٹ عبدالکریم سیال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نوازشریف ہی حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں۔اور آئندہ عام انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں  دھمکیاں دینے والے سن لیں، جنگ آپ شروع، ختم ہم کرینگے: ترجمان پاک فوج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker