پاکستانتازہ ترین

سیالکوٹ،حلقہ پی پی 122 پی پی کے امیدوارراجہ عامرکا بائیکاٹ کا اعلان

سیالکوٹ(نامہ نگار)  حلقہ پی پی 122سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ عامر نے انتخابی دھاندلیوں کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار راجہ عامر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کےقواعد اور ضوابط کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں،پوری پنجاب کی مشینری ن لیگ کے امیدوار کو جتوانے کے لیے کھلے عام دھاندلی کر رہی ہے،راجہ عامر نے کہ بعض پولنگ سٹیشنز پر بیلٹ باکس سڑک پر رکھے گئے،دھاندلی کو روکنے کی کوشش کی مگر انتظامیہ کی جانبداری کے باعث دھاندلی نہ روک سکا اس لیے انخابی عمل کے بائیکا ٹ کا اعلان کر تا ہوں۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کی سرکاری مشینری کی جانبداری کانوٹس لیا جائے۔ ادھر سیالکوٹ کے ہی حقلہ پی پی 129 میں پولنگ کا عمل جاری ہے اس نشست پر 6امیدوار میدان میں ہیں جبکہ سگے ماں بیٹے بھی ایک دوسرے کے مقابل ہیں،صوبائی اسمبلی کے امیدوار چودھری محسن اشرف مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں جبکہ انکی والدہ مسرت افزا آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ اسی نشست پر ماموں بھانجے بھی امیدوار ہیں،پی پی 129 کے مختلف پولنگ سٹیشنز پر امیدواروں کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ جا ری رہا جبکہ کسووالا پولنگ سٹیشن پر ق لیگ اور ن لیگ کے حامیون میں جھگڑا ہوا جسکے باعث پولنگ کچھ دیر رکی رہی تاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پولنگ دوبارہ بحال کرادی،پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب : ماہ رمضان کے لیے سر کاری دفاتر کا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker