تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ بارسمبڑیال کےسالانہ الیکشن، رانا قیصراختر صدر، نعیم شہزاد نجمی جنرل سیکرٹری منتخب

sialkotسمبڑیال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمبڑیال کے سالانہ الیکشن میں باگڑی گروپ کے حمایت یافتہ رانا قیصر اختر صدر جبکہ نعیم شہزاد نجمی بھاری اکثریت سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن سمبڑیال کے 2013 کے سالانہ انتخابات میں رانا قیصر اختر 113 ووٹ لے کر صدر ، نعیم شہزاد نجمی 125 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری جبکہ مظہر اویس گوندل 104 ووٹ لے کرنائب صدر کامیاب ہوگئے ،جیتنے والے صدر کی سیاسی وابستگی مسلم لیگ (ن )جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیاسی وابستگی پاکستان تحریک انصاف سے ہے ، مدِ مقابل گروپ کے صدر کے امیدوار ارشاد گھمن نے 79 ووٹ ،جنرل سیکرٹری کے امیدوار میاں ندیم نے 67 جبکہ منور حسین کھوکھر نے 82 ووٹ حاصل کیے یاد رہے کہ اس سے قبل 13 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: شہریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنے کیلئے سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو کیلئے ٹینڈرز جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker