سمبڑیال(مانیٹرنگ سیل)گھر سے سیالکوٹ کچہری جانے والے وکیل کے کلرک کو راستے میں 5 افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے سمیت 25 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ کوٹھے گجراں کا رہائشی محمد افضل گجر ولد غلام حیدر جو کہ سیالکوٹ کچہری میں وکیل کے پاس بطور کلرک ملازمت کرتا ہے علی الصبح گھر سے ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ راستے میں گاؤں ہی کے قریب واقع قبرستان کے نزدیک مبینہ طورپر اختر حسین ، محمد اسلم ، فلک شیر اور 2 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا او ر اس سے نقدی تقریباً 25 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ، مضروب کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال داخل کروا دیا گیا
You must be logged in to post a comment.