تازہ ترینعلاقائی

رینجرز پبلک سکول سیالکوٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

sialkotسیالکوٹ(مانیٹرنگ سیل)11اپریل 2013بروز جمعرات کو صبح 09:30پر چناب رینجرز کی طرف سے رینجرز پبلک سکول سیالکوٹ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔سیکٹر کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈئر محمد وسیم انجم نے اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت اختیار کی اور 185ذہین طلبا و طالبات کو انکے سالانہ امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے پر اپنے ہاتھوں سے انعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈئر محمد وسیم انجم نے طلباوطا لبات کی ذہنی صلاحیتوں کو سراہا اور انہیں ان کی شاندار کامیابی پر دلی طور پر مبارکباد دی اور دعاؤں سے نوازا۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت اور لگن کو بھی سراہا۔سیکٹر کمانڈر نے دوسرے بچوں کی مخفی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے پر زور دیا اور امید کی کہ آہندہ وہ بچے بھی محنت اور لگن سے کام کریں گیااورآنے والے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔خطاب کے دوران سیکٹر کمانڈر نے محترم والدین کو بھی ان کی بنیادی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور آئندہ سے ان کے بھرپور تعاون کی امید کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بچے کی تعلیم وتربیت میں سکول کا بڑا عمل و دخل ہوتا ہے لیکن چونکہ بچے چھ سے سات گھنٹے اپنے سکول میں ہوتے ہیں اور باقی وقت ان کا گھر میں اپنے والدین کے ساتھ گزرتا ہے اس لیے والدین کو بھی چاہیے کے وہ سکول انتظامیہ سے تعاون کریں۔ Parents – Teacher میٹنگ میں ضرورتشریف لائیں اور گھر پر بھی بچوں کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھیں۔اس تقریب تقسیم انعامات کے ساتھ ساتھ چناب رینجرز کی طرف سے صنعتی مصنوعات اور ہاتھ سے بنائی گئی اشیاء کی نمائش بھی کی گئی اس نمائش میں مختلف قسم کی اعلی کو الٹی کی مصنوعات کے اسٹالز لگا ئے گئے والدین نے سکول کی سرگرمیوں کو بہت سراہا اورامید کی کہ آئند ہ بھی اسی طرح کی سرگرمیاں کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button