تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

sialkotسیالکوٹ(مانیٹرنگ سیل)سیالکوٹ کے چاروہ سیکٹر میں گذشتہ روز علی الصبح بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح علی الصبح بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے چاروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جو کافی دیر تک جاری رہی۔ بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارتی فوج کی اس بلااشتعال فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا بعدازاں چناب رینجرز نے سرحد پار سے کی جانے والی فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کوقائم مقام چیرمین پی سی بی کی تقرری کیلئے 3 نام بھجوا دیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker