پاکستانتازہ ترین

جلیل القدر صحابہ کرامؓ کی بے حرمتی پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے

sialkotسیالکوٹ(کرائم رپوٹر)جلیل القدر صحابہ کرامؓ کی بے حرمتی پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔صحابہ کرامؓ اور اولیاء للہ کی قبروں کی بے حرمتی پر عرب لیگ،او آئی سی کا فوری اجلاس بلایا جائے۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان افسوسناک واقعات پر متعلقہ ممالک سے احتجاج کیا جائے۔شام و عرب کے اخبارات اور ٹی وی چینلز کے مطابق سرکار کائنات حضرت محمدﷺکے چچا زاد بھائی جعفر طیارؓ ،جلیل القدر صحابی عمار بن یاسرؓ کے مزارات اور تاریخی جامع مسجد اموی کی بے حرمتی کی جا رہی ہے مگر عرب و عجم کے مسلم حکمران اس پر خاموش ہیں۔ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامیہ برطانیہ کے سابقہ جنرل سیکرٹری قاری ایوب صابر سلطانی نے اس سلسلہ میں دارلعلوم محمدیہ محلہ کھو کھراں میں منعقد علماء و مشائخ کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا صحابہ کرامؓ کی قبروں اور اللہ کے گھر کی بے حرمتی کر کے ہم غضب الہی کو دعوت دے رہے ہیں۔حکومت ان اطلاعات کا سختی سے نوٹس لے کر متعلقہ ممالک سے اپنا احتجاج نوٹ کروائے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: اعلی حکام کے حکم گوداموں اور ملوں پر چھاپے غیر قانونی طور پر سٹاک گندم برآمد3 ملز سیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker