تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ : بااثر افراد نے نابا لغ بچی کو اغواء کر لیا

sialkotسیالکوٹ(کرائم رپورٹر) بااثر افراد نے نابا لغ بچی کو اغواء کر لیا۔ٖمقدمہ درج کروائے بھی کئی دن گزر گئے پولیس بچی کو بازیاب نہ کروا سکی۔پسرور کے نواحی گاؤں ننگل مرزا کے محمد اسلم ولد محمد رمضان قوم مغل کی نابالغ بیٹی (ف)کو اسی گاؤں کے عبد الغفور،فاروق،روفی پسران محمد علی،باؤ گجر ولد قاسم گجر اقوام گجر نے 26/06/13 کی رات اغواء کر لیا۔اسی گاؤں کے محمد سلیم و زاہد محمو د وغیرہ نے ملزما ن کو بچی کو اغواء کر کے لے جاتے دیکھا۔اتنے دن گزر جانے کے باوجود پولیس بچی کو بازیاب نہیں کروا سکی۔بچی کے والد محمد اسلم نے پریس کلب پسرور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان بااثر ہیں اس لئے پولیس ان کے خلاف کا روائی سے گریزاں ہے،بلکہ ملزمان نے دھمکیاں دی ہیں کہ اگر تم نے ہمارے خلاف کاروائی نہ روکی تو تم کو اور تمھارے خاندان کو قتل کر دیں گے۔ اس ضمن میں ڈی ایس پی آفس پسرور میں بھی ایک مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔میری ڈی پی او سیالکوٹ نفیس گوہر ،خادم پناب میاں شہباز شریف سے درخواست کے ملزمان کے خلاف کاروائی کر کے ہماری بچی بازیاب کروائی جائے۔دوسری جانب پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ وہ اس کیس میں قانون کے مطابق کاروائی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: نامعلوم مسلح کار سواروں نے فائرنگ کر کے کار میں سوار دو افراد کو قتل جبکہ ایک راہگیر گولی لگنے سے شدید زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker