تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: چند ماہ میں زمینوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ آن لائن کردیا جائے گا،ڈی سی او سیالکوٹ

سیالکوٹ (سعید پاشا) محکمہ ریونیو کا ریکارڈ کمپیوٹررائزڈ کیا جارہا ہے اور اب تک 375جمع بندیوں کی کمپیوٹررائزڈ کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ چند ماہ میں ضلع سیالکوٹ کی زمینوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ آن لائن کردیا جائے گا۔یہ بات ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے لینڈ ریونیو انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم سیالکوٹ کے تحت قائم کئے جانے والے سہولت سنٹرکا جائزہ لینے کے بعد کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ تجمل عباس رانا، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ مظہر اقبال، ٹی ایم او سیالکوٹ ظفر قریشی اور تحصیلدار ریاض وڑائچ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او نے سہولت سنٹر کے راستے کی تعمیر کے منصوبے پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے ٹی ایم اے حکام کو تلقین کی وہ اس منصوبے کو مفاد عامہ میں جلد از جلد پایہء تکمیل تک پہنچائیں تاکہ لوگوں کو سہولت سنٹر میں آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے سستے بازار جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔ دریں اثناں ڈی سی او نے گورنمنٹ کامرس کالج سیالکوٹ قلعہ کا بھی دورہ کیا اور توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ قلعہ سیالکوٹ میں ناجائز تجاوزات کو فوری طور گرائیں ۔ انہوں پرنسپل نسیم چیمہ کو ہدایت کی کہ وہ کالج کی باؤنڈری کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کروائیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button