تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: ڈی سی او سیالکوٹ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال پر اچانک چھاپہ

سیالکوٹ (سعید پاشا) ڈی سی او سیالکوٹ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال پر اچانک چھاپہ ‘ ڈیوٹی سے غیر حاضر ایل ایچ وی اور ناقص صفائی پر ڈسپنسر کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیالکوٹ دورہ کیا ۔ دورہ کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر عامرہ کو ڈیوٹی سے غائب ہونے کی پاداش میں معطل کردیا جبکہ ڈسپنسر ی کی غیر معیاری صفائی اور باگفتہ باحالت پر ڈسپنسر ندیم کو معطل کر کے وضاحت طلب کرلی ۔ ڈی سی او نے ہسپتال کو معائنہ کے دوران مریضوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع ہر احکامات جاری کئے ۔ ڈی سی او نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں ۔ انہوں نے ہسپتال میں علاج کی غرض سے آئے ہوئے مریضوں سے عملہ شفقت سے پیش آئے اور اپنے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خلوص نیت سے انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں  لالیاں ایلیمنٹری سکول میں مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری خزانے پر لاکھوں روپے کا مبینہ طور پر ٹیکہ لگانے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker