تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ کارو بار زندگی متاثر

سیالکوٹ(سعید پاشا) ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ کارو بار زندگی متاثر تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سیالکوٹ، ڈسکہ، سمبڑیال ، پسرور اور گردو نواح میں ہو نے والی ہلکی ہلکی بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا دن میں ہو نے والی ہلکی ہلکی بونداباندی کئی گھنٹے جاری رہی جس کی وجہ سے کارو بار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا اور سردی کی شدت میں اضافہ سے لوگ گھروں میں بیٹھ گئے صبح سویرے بادل چھائے ہو ئے کی وجہ سے سکولوں میں بھی طلباء و طالبات کی تعداد میں کمی نظر آئی اور بارش کا موسم ہو نے کی وجہ سے سکول و کالجز میں طلباء و طالبات کی تعداد خاصی کم رہی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button