تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: شہرکی فضا کو صحت مند اور خوشگواربنانے کیلئے جامع منصوبہ بنایا جائے گا، ڈی سی او

سیالکوٹ(سعید پاشا) شہرکی فضا کو صحت مند اور خوشگواربنانے کیلئے جامع منصوبہ بنایا جائے گا جس کے تحت شاہراہوں کے اطراف میں شجر کاری اور گرین بیلٹس میں گھاس اور پھولدار پودے لگائے جائیں گے ،ٹی ایم اے سیالکوٹ اور محکمہ جنگلات ملکر اس منصوبے پر کام کرینگے گے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے سٹی بیوٹیفیکیشن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں تحصیل میونسپل آفیسرسیالکوٹ محمد ظفر قریشی ، تحصیل آفیسر سروسز سیالکوٹ محمد عارف بٹ ، تحصیل آفیسر پلاننگ سیالکوٹ سمیرا شفیع، ڈسٹرکٹ آفیسر فارسٹ سیالکوٹ ہارون طفیل ، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت سیالکوٹ عبدالسمیع اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ طارق محمود موجود تھے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو نے ٹی ایم او سیالکوٹ اور ڈی او فارسٹ کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے تمام چوراہوں ، گرین بیلٹس اور پارکوں کی خوبصورت پودے سے تزاہین و آرائش کا جامع منصوبہ تشکیل دے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کے اطراف میں شجر کاری کی جائے تاکہ شہر کی فضا کو صحت مند اور خوشگوار بنایا جاسکے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ پر باب سیالکوٹ کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے ٹی ایم اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ باب سیالکوٹ شہر کے کلچراور روایات کامظہر ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے سیالکوٹ سے کوڑا کرکٹ کو اٹھا کر مناسب طریقے سے ڈمپ کیا جائے ۔ اجلاس میں ٹی ایم او سیالکوٹ محمد ظفر قریشی نے ڈی سی او کو بتایا کہ سستا بازار ٹی ایم اے سیالکوٹ میں ریڑھیوں کی جگہ کیبن کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں لگائے گئے سستے بازار میں 38 سبزی اور پھلوں کے کیبن بنائے جائیں گے۔ ڈی او زراعت سیالکوٹ نے اجلاس میں بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام پرانی سبزی منڈی کپیٹل روڈسیالکوٹ میں سبزی و پھلوں کے کیبن شاپس کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ نے ڈی او زراعت اور ٹی ایم او کو تلقین کی کہ وہ زیر تعمیر منصوبے مفاد عامہ کے تحت جلد از جلد پایہ ء تکمیل تک پہنچائے ۔ بعد ازاں ڈی سی او سیالکوٹ نے گوجرانوالہ روڈ پر ڈمپنگ سائیٹ اور باب سیالکوٹ کی تعمیر کی جگہ کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker