تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: آٹھویں جماعت کے منسوخ ہونے والے پرچے کی تاحال کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا،پنجاب ٹیچرز یونین

سیالکوٹ(سعید پاشا) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد امتیاز طاہر نے کہا ہے کہ آٹھویں جماعت کے منسوخ ہونے والے ریاضی کے پرچے کی تاحال کسی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور اس سلسلہ میں افواہیں پھیلانے والے طلبہ اور والدین کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں ۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی ،چوہدری سرفراز احمد ،رانا لیاقت علی ،امتیاز عباسی ،انعام اللہ ،عنصر فاروق بھٹی و دیگر رہنماؤں کے ساتھ پنجاب ایگز امینیشن کمیشن کی ڈائریکٹر افشاں ظفر نے لاہور میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پرچہ کے آؤٹ ہونے کے بارے میں اعلیٰ پیمانے پر تحقیقاتی عمل ہے اور ذمہ داروں کی کھوج لگا کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائیگی ۔ریاضی کے منسوخ ہو نے والے پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا جبکہ بعض افراد مختلف تاریخوں کا اعلان کر کے افواہ سازی کے ذریعے لاکھوں طلبہ اور ان کے والدین کو پریشانی سے دوچار کر رہے ہیں ۔سپر نٹنڈ نٹ امتحان اور پذیڈنٹ انسپکٹر کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع اور ایس ایم ایس پر یقین نہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker