تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: اگوکی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں کرپشن ، پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ اور بے ضابطگیوں کے خلاف وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کی انکوائری

سیالکوٹ(سعید پاشا) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر عمر عطاء بندیال سیالکوٹ کی اگوکی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں کرپشن ، پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ اور بے ضابطگیوں کے خلاف وزیر اعلی پنجاب انسپکشن ٹیم کی انکوائری کو روکنے کیلئے سوسائٹی کے صدر محمد خالد وسیم اور دیگر کی دائر کردہ اپیل پر سماعت (آج)17فروری بروزسوموارکریں گے ۔دائر کردہ اپیل میں اگوکی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے رکن وحید بٹ کو پہلے ہی فریق بنائے جانے کی درخواست منظور ہوچکی ہے جس میں وحید بٹ نے اگوکی ماڈل ٹاؤ ن سوسائٹی کے صدر خالد وسیم اور دیگران پر کرپشن ، پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور دیگر بے ظابطگیوں پر وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کی انکوائری پر فوری کاروائی کروانے کا مطالبہ کررکھا ہے ۔واضح رہے کہ اگوکی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے صدر خالد وسیم اور دیگر کی دائر کردہ اپیل میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو سیالکوٹ محمد ایوب کی طرف سے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں صدر خالد وسیم اور دیگران کی بے ضابطگیوں ، کرپشن اور غیر قانونی الاٹمنٹ پر پہلے ہی انہیں نوٹس جاری کردیئے جانے بارے تحریری بیان لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت اس اپیل پر جمع کروایا جاچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button