علاقائی

سیالکوٹ: پارکوں اور گرین بیلٹس میں5ہزار نئے پودے لگانے کا فیصلہ

سیالکوٹ ( بیوروچیف) ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ پرویز اقبال بٹ نے کہاہے کہ پسرور روڈ کی گرین بیلٹس پر شجر کاری اور گھاس لگانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے جس کی تکمیل سے اس روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات آج پسرور روڈ کی گرین بیلٹس میں فائی کس کا پودا لگانے کے بعد شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر پی آر او عابد شجاع چیمہ اورسپروائزر گرین بیلٹس خوشی محمد بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ موسم بہار میں ٹی ایم اے سیالکوٹ نے پارکوں اور گرین بیلٹس میں5ہزار نئے پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کیلئے ٹی ایم اے کےساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے شعبہ باغات کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ گرین بیلٹس کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور باقاعدگی سے پودوں کو پانی دیں۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:سپریم کورٹ نےندیم سیٹھی کو ایم پی اے بحال کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker