تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: وطن عزیز میں اندھیروں کو مٹانے کے لئے چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا،مرزا شاہد صدیق

سیالکوٹ ( سعید پاشا) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی ڈسکہ کے راہنماء مرزا شاہد صدیق نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں اندھیروں کو مٹانے کے لئے چین پاکستان میں 35ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسکہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششوں سے عظیم دوست ملک کے ساتھ انرجی معاہدے ہوئے ہیں جن کے تحت چین پاکستان میں 35ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا بلکہ ہر سال 600سے زائد طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیئے چین بھیجا کرے گا ۔مرزا شاہد صدیق نے کہا حکومت پنجاب ذہین طلبا کو وظائف،لیپ ٹاپ، سولر بلب،مفت کتابیں اور سرکاری سکولز اور کالجز میں سہولیات کی فراہمی کے لیئے کام کر رہی ہے جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا ۔انہوں نے کہا نوازشریف کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اس بات کاثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگیوں نے پارٹی کے آڑے وقت میں ہمیشہ قیادت کا ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی تمام تر توجہ کا مرکز غریب عوام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے نوجوان اپنی طاقت کو پہچانے اور ملک کی بھاگ ڈور سنبھالے ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button