تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ: سیالکوٹ شہر کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کی لفٹنگ کا نظام،سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے

سیالکوٹ (سعید پاشا)31مارچ تک سیالکوٹ شہر کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کی لفٹنگ کا نظام ٹی ایم اے سیالکوٹ سے لیکر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کردیا جائے ۔ یہ بات چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرسیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد منشاء اللہ بٹ نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو، ایم پی اے چودھری محمد اکرام، ای ڈی او فنانس سیالکوٹ ندیم سرور، ایم ڈی کمپنی رانا اظہر،ٹی ایم او سیالکوٹ محمد ظفر قریشی ، ٹی او آئی اینڈ ایس سیالکوٹ محمد عارف بٹ ، ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر جاوید وڑائچ ،ڈائریکٹر میاں انور اور سی ایس آئی مستنصر عباس بھی موجود تھے ۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کو مکمل تحفظ دیا جائے گا اور ان کو کام کیلئے بہترین ماحول کی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام سینٹری ورکرزکو یورنیفام دیا جائے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جدید خطوط پرکام کرکے کمپنی شہر میں صفائی کی صورتحال میں شہری واضح تبدیلی محسوس کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ کوڑا کرکٹ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے ٹی ایم اے سیالکوٹ ڈمپنگ سائیٹ کا جلد انتخاب کرے ۔ ایم ڈی رانا اظہر نے بتایا کہ کمپنی کے افسران اور ملازمین کی ریکروٹمنٹ کیلئے اخبار میں اشتہار دے دیا گیا تھا جس کیلئے دو سو سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کمپنی کی سب کمیٹی امیداروں کی سکروٹنی کرے گی اور آئندہ ہفتے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے طلب کی جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا سیالکوٹ میں جاری کام کا جائزہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker