پاکستان

سیالکوٹ:لیپ ٹاپ دیکر نوجوانوں کوساتھ نہیں ملا سکتے۔ عمران خان

سیالکوٹ (بیوروچیف)  تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز بھائی بھائی اور سمجھوتا ایکسپریس میں بیٹھے ہیں، میاں صاحب لیپ ٹاپ دیکر نوجوانوں کو بیوقوف نہیں بناسکتے آپ کی باری ختم ہوگئی۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف بھائی بھائی ہیں اور دونوں سمجھوتا ایکسپریس میں بیٹھے ہیں، ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، مقابلہ کرنا جانتا ہوں، ہم اپنے تمام فیصلے کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں انتخاب کراکر پارٹی لیڈر مقرر کیا جائے گا، تحریک انصاف خاندانی جماعت نہیں ہوگی، ہر سطح پر الیکشن کرائے جائیں گے، نوجوان خود فیصلہ کرینگے کہ تحریک انصاف کا لیڈر کون ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب آپ کی باری ختم ہوگئی، لیپ ٹاپ دیکر نوجوانوں کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام تھانا کچہری کی سیاست میں پس کر رہ گئے ہیں، ہماری حکومت میں گاوٴں کے لوگ خود اسکول چلائیں گے، ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے کہ نہ تھانے جانا ہوگا نہ پٹواری کے پاس۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان سے قبضہ گروپ کا خاتمہ کریں گے اور عوام کو سرکاری اسپتالوں میں دوا بھی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں  8 مئی سے مکمل لاک ڈا ؤن ۔۔پنجاب حکومت کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker